چنئی:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد دو حصوں میں بٹی انادرمک اب جلدہی ایک پارٹی بن سکتی ہے۔ ذرائع کی مانیں، تو دونوں دھڑے 15 اگست سے پہلے ہی ایک ہو سکتے ہیں، تاہم موجودہ سی ایم ای پلانیسوامی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، وہیں سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم نائب وزیر اعلی بن سکتے ہیں۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے وزیر ڈی جیایمار نے کہا کہ یہ انضمام 15 اگست سے پہلے ہو سکتا ہے، اگرچہ انہوں نے اس پر زیادہ کچھ بولنے سے انکار کیا۔پلانیسوامی کے گروپ نے ایک تجویز پاس کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دناکرن کی جو سکریٹری کے طور پر تقرری ہوئی تھی، وہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس دوران ششی کلا کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں کہا گیا تھا۔ پارٹی کارکنان ان کے فیصلے پر منحصر نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے انادرمک کے این ڈی اے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ وہیں مودی حکومت کے ایک کابینہ وزیر انادرمک کے دونوں گروہوں پلانیسوامی اور پننیرسیلوم کے درمیان ثالثی میں مصروف ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگر یہ بات چیت کامیاب رہتی ہے تو تمل ناڈو کی حکمراں پارٹی این ڈی اے حکومت میں شامل ہو جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ مودی کابینہ کی توسیع بھی اسی لیے نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں مودی کابینہ میں توسیع ممکن ہے، جس انادرمک کو بھی کابینہ میں مقام دیا جا سکتا ہے۔